خبرنامہ پاکستان

کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنے ختم، ملک بھرمیں معمولات زندگی بحال

کراچی:(ملت آن لائن) حکومت کے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی دھرنے ختم ہونے کے بعد ملک بھرمیں معمولات زندگی بحال ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعتوں کی جانب سے دیا جانے والا دھرنا حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد ختم کردیا گیا جس کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے۔

سڑکوں پرٹریفک رواں دواں، تمام بڑے شہروں میں ٹرینوں اورپروازوں کی آمدورفت بھی معمول پرآگئی ہے۔

امن وامان کی صورت حال کے پیش نظرگزشتہ روز ملک بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے جبکہ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے مغرب تک بند رکھی گئی۔

حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاہدے کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والےدھرنے ختم کر دیے گئے ۔

دھرنا ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثر ہونے والا ٹرین آپریشن بھی معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

امن وامان کی صورت حال کے پیش نظر بند کی گئی موٹرویز اور قومی شاہراوں کو بھی ہرقسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔