خبرنامہ پاکستان

کبھی آصف علی زرداری سے معافی نہیں مانگی:سیف الرحمان

دبئی (آئی این پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے سابق سربراہ سیف الرحمان نے کہاہے کہ دیانتداری سے بنائے گئے مقدمات کا مقصد نظام کو لٹیروں سے بچاناتھا، کبھی آصف علی زرداری سے معافی نہیں مانگی ، آصف علی زرداری کے خلاف کیس ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی بنائے گئے تھے۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے۔ سیف الرحمان نے کہا کہ پاکستان واپسی اورسیاست میں حصہ لینے کاکوئی ارادہ نہیں۔ اْنہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ ہم قید میں تھے اور دونوں پر براوقت آیا، قید کے دوران ہی کہاتھاکہ اگر میں نے کچھ غلط کیا تواللہ مجھے معاف فرمائے ، کبھی بھی زرداری سے معافی نہیں مانگی۔ ان کاکہناتھاکہ حکومت کے سخت گیرسلوک کے باعث ہی میرے والدکی جان گئی،مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے کے بعد میرے اہل خانہ سے براسلوک کیاگیا۔(اح)