پریڈی سے گرفتار کیا گیا ملزم کاتعلق القاعدہ برصغیرسے تھا، دہشت گرد ڈینٹسٹ ہے جو بھتاخوری کے پیسے القاعدہ برصغیرکوپہنچاتاتھا،ذرائع
کراچی(آئی این پی )قانون نافذ کرنے والے ادارے نے صدرکے علاقے پریڈی میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا جبکہ لیاری پھول پتی لین میں قانون نافذکرنیوا لے دارے نے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وارکے ملزم زاہدلاڈلاکے4 ساتھی گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق صدرکے علاقے پریڈی سے گرفتار کیا گیا ملزم کاتعلق القاعدہ برصغیرسے ہے۔پولیس کے مطابق دہشتگرد عثمان کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد سانحہ صفورا کے مرکزی ملزم سعد عزیز سے رابطے میں بھی تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد ڈینٹسٹ بھی ہے جو بھتاخوری کے پیسے القاعدہ برصغیرکوپہنچاتاتھا۔ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ۔ دوسری جانب لیاری پھول پتی لین میں قانون نافذکرنیوالے ادارے نے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وارکے ملزم زاہدلاڈلا کے گھر پر چھاپا مارکر اس کے4 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گزشتہ روز لیاری جنرل ہسپتال سے گرفتار ملزم ریاض کی نشاندہی پرکیاگیا ۔