خبرنامہ پاکستان

کراچی،پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں میں تصادم

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کارکنوں میں تصادم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے انتخابی امیدوار سمیت متعدد کارکن زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف فردوس نقوی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان مخالفین سے ووٹوں پر مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے تشدد پر اتر آئے ہیں۔

فردوس نقوی نے پی ایس 123 میں پی ٹی آئی کے امیدوار فیضان مسلم پرمبینہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم نے اپنی پرانی روش نہیں بدلی۔

پی ٹی آئی امیدوار اشرف قریشی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے، عوام اس ظلم کا بدلہ 25 جولائی کو ووٹ کی طاقت سے لیں گے۔

دوسری جانب ملتان میں بھی پارٹی جلسے کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔ سمیجہ آباد میں ہونے والے جلسے میں کارکن شاہ محمود کی تقریر کے بعد گتھم گتھا ہوگئے، جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔