خبرنامہ پاکستان

کراچی، کالعدم تنظیموں کے 13 ملزمان گرفتار

کراچی، کالعدم تنظیموں کے 13 ملزمان گرفتار
کراچی:(ملت آن لائن) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ 13 گرفتار ملزمان میں سے رضویہ سے گرفتار ملزم عاطف عباسی کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔ پریڈی سے گرفتار ملزم دانیال کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ملزم بھتہ خوری، وال چاکنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہے۔ گزری، گلبرگ، رضویہ اور کورنگی انڈسٹریل ایریا سے 4 ملزمان گرفتار کیے گئے جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، ڈکیتی اور دیگرجرائم میں ملوث ہیں۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے 2 اغوا کار گرفتار کیے گئے۔ چاکیواڑہ سے منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث 5 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کیا گیا۔ رینجرز کے مطابق ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔