خبرنامہ پاکستان

کراچی:اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسلامی جمعیت طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ
کراچی:(ملت آن لائن) اسلامی جمعیت طلبہ کی ریلی امریکی قونصلیٹ کے قریب پہنچی تو پولیس نے شرکاء کو آگے جانے سے روک دیا۔ ریلی میں طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی جو شدید نعرے بازی کر رہے تھے اور قونصلیٹ تک مارچ کرنا چاہتے تھے۔ مظاہرین نے اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کیا۔پولیس نے کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر راستے بند کر دیئے تھے جس کے باعث طلباء آگے نہ جا سکے۔ کمشنر کراچی اور دیگر حکام کے طلباء رہنماؤں سے مذاکرات کے بعد ریلی کے شرکاء منتشر ہو گئے۔ تاہم، اسلامی جمعیت طلبہ نے آج احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی جمعہ کو امریکی قونصلیٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔