خبرنامہ پاکستان

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے کونسلر کا قتل

کراچی: اورنگی

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ایم کیو ایم پاکستان کے کونسلر کا قتل

کراچی:(ملت آن لائن) شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کونسلر کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے طوری بنگش کے مکین اور یوسی 26 کے کونسلر انیس صدیقی اپنے گھر میں موجود تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور انہیں ایک گولی مار کر فرار ہوگئے۔
انیس صدیقی کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔
مقتول کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی جہاں ایم کیو ایم پاکستان (بہادرآباد گروپ)کے رہنما عامر خان کارکنان کے ہمراہ پہنچے۔ عامر خان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان (پی آئی بی گروپ) کے رہنما فاروق ستار نے بھی انیس صدیقی کے قتل کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔