خبرنامہ پاکستان

کراچی: جناح اسپتال کی بہترین کارکردگی، چیف جسٹس کا انعامی چیک

کراچی: جناح

کراچی: جناح اسپتال کی بہترین کارکردگی، چیف جسٹس کا انعامی چیک

اسلام آباد:(ملت آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جناح اسپتال کراچی کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی کو ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان نے اچانک دورہ کرنے کا اعلان کیا اور وہ کچھ ہی دیر بعد جناح اسپتال پہنچے۔ جسٹس ثاقب نثار نے جناح اسپتال پہنچنے کے بعد ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت وارڈ، نیوروسرجری اور ریڈیا لوجی سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے اسٹاف کی خدمات کو قابل تعریف قرار دیا تھا۔
چیف جسٹس کا جناح اسپتال کا دورہ
چیف جسٹس نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو جناح اسپتال میں بہترین انتظام چلانے پر سراہا اور صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔ جسٹس ثاقب نثار نے اپنے وعدے کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھیجا۔ واضح رہے کہ دورے کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے جناح اسپتال میں داخل ملزمان کے وارڈز بھی گئے تھے، انہوں نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم اور سابق صوبائی وزیر سمیت دیگر ملزمان کو فوری طور پر جیل منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔