خبرنامہ پاکستان

کراچی حیدرآبادموٹروے کے باقی ماندہ 61کلومیٹرطویل حصے کی تعمیرمکمل

کراچی حیدرآبادموٹروے کے باقی ماندہ 61کلومیٹرطویل حصے کی تعمیرمکمل
اسلام آباد ۔25 فروری (اے پی پی)کراچی حیدرآبادموٹروے (ایم نائن) کے باقی ماندہ 61کلومیٹرطویل حصے کی تعمیرمکمل ہوگئی ہے اورعنقریب اس منصوبے کاباضابطہ افتتاح ہوگا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کے ایک عہدیدارنے اے پی پی کوبتایا کہ اس منصوبے کاآغاز بلڈ، آپریٹ ٹرانسفر(بی اوٹی) کی بنیادپر2015 میں کیاگیا، منصوبے کے تحت 136کلومیٹرطویل 4لین کے ایکسپریس وے کو چھ لین کے موٹروے میں تبدیل کرناتھا۔انہوں نے بتایا کہ علاقہ کے لوگوں کی سہولت کیلئے موٹروے کے دونوں اطراف سروس روڈز کی تعمیرکاکام مکمل ہوگیاہے، اس کے ساتھ ساتھ 8انٹرچینجز،11 ویٹ سٹیشنزاوردوسروس ایریازکی تعمیربھی اس منصوبے کاحصہ ہے۔اس موٹروے کی تعمیر سے نہ صرف وقت کی بچت ہوگی بلکہ اس سے حادثات میں نمایاں کمی آنے کا بھی امکان ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں اس منصوبے کے 75کلومیٹرحصے کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیاگیاتھا۔یہ منصوبہ ایف ڈبلیو اوکی معاونت سے بی اوٹی کی بنیادپرمکمل کیاگیاہے۔منصوبے پر44.2ارب روپے کی لاگت آئی ہے