خبرنامہ پاکستان

کراچی : رینجرزکی کارروائی، سرجانی ٹاؤن کے مکان سے اسلحے کا ڈھیر برآمد

کراچی : رینجرز

کراچی : رینجرزکی کارروائی، سرجانی ٹاؤن کے مکان سے اسلحے کا ڈھیر برآمد

کراچی :(ملت آن لائن) رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاؤن میں بڑی کارروائی کرکے زیرتعمیر مکان میں دفن کیا گیا اسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا، ہتھیار شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے چھپائے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی میں شرپسندوں کے خلاف بڑا ایکشن کرکے شہر کو تباہی سے بچالیا، خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیس آپریشن کرکے زیرتعمیر مکان میں دفن کیا گیااسلحے کا ڈھیر برآمد کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ میں کارروائی کی گئی، زیرتعمیرمکان میں کھدائی کی تو ہتھیار اور گولیاں ملیں، برآمد اسلحے میں دو ایس ایم جیز، ایم پی فائیو،30بور پسٹل، ریپیٹرز، شارٹ گن اور مختلف ہتھیاروں کی ایک ہزار کے قریب گولیاں شامل ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے چھپایا تھا، ہتھیار شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال ہونا تھے، امن وامان برقرار رکھنے کے لیے ترجمان رینجرز نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ہیلپ لائن1101پر دیں۔