خبرنامہ پاکستان

کراچی سرکلر ریلوے اور ملک کے سب سے بڑے ٹریک کے منصوبوں کی منظوری

کراچی سرکلر ریلوے اور ملک کے سب سے بڑے ٹریک کے منصوبوں کی منظوری
اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاک چین دوستی کا ایک اور بڑا سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ خیبر سے کراچی اور گوادر تک نیا ریلوے ٹریک بچھانے کی منظوری۔ اسلام آباد میں جے سی سی اجلاس کے بعد وزیر منصوبہ بندی و امور داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے اور نئی ریلوے لائن بچھانے کے لئے معاملات طے پا گئے ہیں، زراعت اور آئی ٹی کے شعبے میں بھی مشترکہ کمیٹی بنے گی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دھرنے سے ترقی نہیں ہو گی۔ جے سی سی نے پاکستان کا سی پیک لانگ ٹرم پلان منظور کر لیا ہے جس سے تمام صوبوں میں ترقی کے منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری ہو سکے گی۔