خبرنامہ پاکستان

کراچی سی ویو پر نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ

کراچی سی ویو پر نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ
کراچی:(ملت آن لائن) کراچی سی ویو روڈ پر کار سوار افراد کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ نیا موڑ اختیار کرگیا۔ واقعے میں زخمی شخص نے گرفتار ملزم سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا۔ زخمی شخص کا ویڈیو بیان دنیا نیوز نے حاصل کرلیا۔ سی ویو روڈ پر کارسوار افراد کی فائرنگ سے ظافر نامی نوجوان کے قتل کی تفتیش میں ایک اور الجھن آگئی۔ واقعے میں زخمی ہونے والے موٹر سائکل سوار ڈاکٹر رحیم نے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرا دیا۔ رحیم کے مطابق واقعے کے وقت وہ اپنے دوست حماد کی خراب ہیوی بائیک چلا رہا تھا۔ اس دوران ہی پیچھے سے ایک گاڑی نے ٹکر ماری۔ حادثے کے بعد گاڑی کے اگلے حصے پر گر گیا اور گاڑی نہ رکنے کے باعث گاڑی سے چھلانگ لگا کر اپنے جان بچائی۔ رحیم کے مطابق وہ ملزم خاور برنی کو جانتا نہیں اور قتل کی واردات سے اسکا کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب سی ویو دو دریا کے قریب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان ظافر کے قتل کا مقدمہ اسکے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر نمبر ایک سو بائیس میں قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ فائرنگ سے اتوار کی صبح ظافر جاں بحق جبکہ اسکا دوست زخمی ہوا تھا۔