خبرنامہ پاکستان

کراچی: شارع فیصل پر فائرنگ کرنیوالے ملزم عدنان کو جیل بھیجنے کا حکم

کراچی: شارع فیصل پر فائرنگ کرنیوالے ملزم عدنان کو جیل بھیجنے کا حکم

کراچی:(ملت آن لائن) سیشن عدالت نے شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان پاشا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا۔ گذشتہ ہفتے نوجوان عدنان پاشا نے کراچی کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر رات کے اوقات میں سرعام فائرنگ کی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی۔ نوجوان نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کیا تھا جس کے بعد آئی جی سندھ کے نوٹس لینے پر نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔
کراچی: شارع فیصل پر سرعام فائرنگ کرنے والے نوجوان کیخلاف مقدمہ درج
ملزم عدالت میں پیش
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں نوجوان کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے شارع فیصل پر کھلے عام فائرنگ کی تھی، ملزم نے ویڈیو میں ذیشان سعید کو شارع فیصل پر دھمکی دی تھی، ملزم عدنان کو ذیشان کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف فائرنگ اور قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے جب کہ ملزم کے مزید 2 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ نعدالت نے پولیس کے بیان کے بعد ملزم عدنان پاشا کو عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔