خبرنامہ پاکستان

کراچی: شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک اور 4 زخمی

کراچی: شارع فیصل پر مبینہ

کراچی: شارع فیصل پر مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک اور 4 زخمی

کراچی:(ملت آن لائن) شارع فیصل پر فیصل بیس کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ایک ملزم دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب شارع فیصل پر گشت پر موجود اہلکاروں نے مشتبہ گاڑی کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں چار ملزمان زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر زخمی ملزمان میں رؤف، بابر اور علی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان شارع فیصل پر شہریوں سےلوٹ مار کرتے تھے اور ائیر پورٹ سے واپس آنے والوں کو ہدف بناتے تھے جب کہ انہوں نے گزشتہ شب ہی ائیر پورٹ سے آنے والے شہری کو لوٹا تھا۔ واضح رہےکہ 13 جنوری کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی ایس ایس پی راؤ انوار نے پولیس مقابلے میں 4 دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا جن میں سے ایک نقیب اللہ بھی شامل تھا جس کی ہلاکت کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ نقیب اللہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت پر چیف جسٹس نے بھی از خود نوٹس لیا جب کہ پولیس کی تین رکنی اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی نقیب اللہ کو بے گناہ قرار دے کر راؤ انوار کو گرفتار کرنے کی سفارش کی ہے۔