خبرنامہ پاکستان

کراچی میں‌ دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق پانچ افراد زخمی

کراچی میں‌ دستی بم حملہ، ایک شخص جاں بحق پانچ افراد زخمی

کراچی(ملت آن لائن) کے علاقے کھارادر میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کھارادر میں دکان کے قریب دستی بم سے حملہ کیا گیا جس کی زد میں آکر 5 افراد زخمی ہوئے۔ حملے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں محمد اسماعیل، وقاص، ستار اور بابو شامل ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔