خبرنامہ پاکستان

کراچی میں ایک اور مبینہ جعلی مقابلہ سامنے آگیا

کراچی میں ایک اور مبینہ جعلی مقابلہ سامنے آگیا

کراچی:(ملت آن لائن) شہر قائد میں ایک اور مبینہ جعلی مقابلہ سامنے آگیا اور سپر ہائی وے سے لاش ملنے کے بعد مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ گزشتہ روز سپر ہائی وے ناردرن بائی پاس کے قریب سے تشدد زدہ لاش ملی جس کی شناخت موسیٰ کے نام سے ہوئی، مقتول کے اہل خانہ کو اطلاع ملی تو انہوں نے گڈاپ پولیس اسٹیشن کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ موسیٰ کے بھائی کا کہنا ہے دو روز قبل سیکیورٹی اہلکار موسیٰ اور بڑے بھائی عیسیٰ کو گھر سے اٹھا کر اپنے ہمراہ لے گئے تھے جبکہ عیسیٰ اب بھی لاپتہ ہے۔ موسی کے بھائی ابراہیم کا کہنا ہے دونوں بھائی جامعہ کلاتھ میں کپڑے کا کاروبار کرتے تھے۔ انہوں نے اپیل کی کہ لاپتہ عیسیٰ کو بازیاب کرایا جائے اور موسیٰ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔