خبرنامہ پاکستان

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ: کے الیکٹرک نے پھر گیس کی کمی کا جواز پیش کردیا

کراچی میں بدترین

کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ: کے الیکٹرک نے پھر گیس کی کمی کا جواز پیش کردیا

لاہور:(ملت آن لائن)کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کے الیکٹرک نے ایک بار پھر معاملہ گیس کمپنی پر ڈال دیا ہے۔ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی پاور کمپنی کے الیکٹرک اور اور گیس کمپنی سوئی سدرن کے درمیان تنازعے نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، دونوں اداروں کےدرمیان تنازع کےباعث کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کا بہانہ بنا کر شہر میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔
کراچی: بدترین لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، کے الیکٹرک کا گیس کی کمی کا بہانہ
نیپرا نےبھی کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا ہوا ہے اور نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم تین روز کے دورے پر کراچی میں ہے، ٹیم آج بھی شہر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ْ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ جب تک گیس کی کمی پوری نہیں ہوگی، لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوسکتی۔
ترجمان پاور ڈویژن
دوسری جانب ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہےکہ کراچی میں بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی ذمےداری ہے، وہ خودمختار ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 16 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے اور بجلی کی طلب 15ہزار 650 میگا واٹ ہے، اس طرح سسٹم میں 350 میگا واٹ اضافی بجلی موجود ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 10 فیصد سے زائدلائن لاسز والے فیڈرز پر غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ فیڈر کے حساب سے مختلف رکھا گیا ہے، دورانیہ 2 سے 6 گھنٹےکےدرمیان ہے۔