خبرنامہ پاکستان

کراچی میں جنید جمشید نماز جنازہ ادا کردی گئی

کراچی:(ملت+اے پی پی) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی میں ادا کر دی گئی ہے۔ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی سے متصل گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی ہے۔ معین خان کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے پڑھائی جس میں جید علمائے کرام، سابق قومی کرکٹرز اور شوبز ستاروں سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ سے قبل مولانا طارق جمیل نے بیان بھی کیا جس میں انہوں نے دنیا و آخرت کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، گراؤنڈ کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کی بھارتی نفری کو تعینات کیا گیا تھا جب کہ گراؤنڈ کو بم ڈسپوزل اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے بھی سرچ کیا گیا تھا۔ جنید جمشید کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں ہوگی۔ گزشتہ روز جنید جمشید سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کی نور خان ایئربیس پر نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد جنید جمشید کی میت سی ون 30 طیارے کے ذریعے فیصل بیس کراچی پہنچائی گئی تھی۔ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی جس سے معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔