خبرنامہ پاکستان

کراچی میں دیرپا امن کیلیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم

کراچی میں دیرپا امن کیلیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم
کراچی:(ملت آن لائن) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی میں دیر پاامن و امان کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کراچی پہنچنے کے بعد گورنرسندھ محمد زبیر سے گورنرہاؤس میں ملاقات کی اور اس دوران صوبے کی صورتحال،امن و امان ، وفاق کے تحت جاری منصوبوں میں ہونے والی پیشرفت، معاشی ، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں سمیت اہمیت کے حامل دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ عوام کی جان و مان کا تحفظ اور انھیں ہر قسم کی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وفاق پورے ملک کی یکساں ترقی کے وژن پر گامزن ہے اس ضمن میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شمولیت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کیونکہ جدید دور کی معیاری سہولیات عوام کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معاشی شہ رگ ہے جس کی ترقی وخوشحالی کے اثرات پورے ملک پر مرتب ہو تے ہیں ،کراچی میں دیر پاامن و امان کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔