خبرنامہ پاکستان

کراچی میں طوفانی بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات کی وارننگ

کراچی: (آئی این پی) کراچی میں آج شام ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات بارش کا سسٹم مدھیا پردیش بھارت سے جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہوگا ۔ سسٹم مٹھی ، تھرپارکر اور ننگر پارکر میں بارش برساتا ہوا آج کراچی میں داخل ہوگا ۔ شام کو کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ بدھ کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کراچی میں 50 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے ، کراچی میں بارش کے بعد سسٹم بلوچستان کی سمت چلا جائے گا ۔ دوسری جانب ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔ مختلف مقامات پر سٹی وارڈن تعینات کر دیئے گئے ۔ شہری شکایت کی صورت میں 1339 پر رابطہ کریں ۔ ریسکیو ایمبولینس کے لیے 1122 ، فائر بریگیڈ کے لیے 16 پر رابطہ کریں ۔ محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔ دوسری جانب لاہور میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کراچی میں آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج اور کل موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی ۔ ہوشیار خبردار ، کراچی والے ہو جائیں تیار ، آج اور کل ہوگی تیز برسات نشیبی علاقوں کا بھی برا حال ہوگا ۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ کراچی میں نالوں کی صورتحال جوں کی توں ہے ، صفائی سے متعلق فنڈ جاری ہونے کے باوجود نالے بھرے پڑے ہیں ۔ نکاسی کا بھی کوئی راستہ نہیں اگر ایسے میں تیز بارش ہوگئی تو وہی ہوگا جو دو ہفتے پہلے ہوا تھا ۔ کراچی کی سڑکیں پھر تالاب بن جائیں گی اور ہر طرف پانی ہی پانی ہوگا ۔ موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ، اسلام آباد ، کے پی ، سکھر ، میرپور خاص ، ژوب اور کشمیر سمیت مختلف بالائی علاقوں میں بھی تیز بارش ہوگی ۔ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا ۔