خبرنامہ پاکستان

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کوخط

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم کوخط

کراچی :(ملت آن لائن) شہر قائد میں بڑھتی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا، جس میں وزیراعظم کی کراچی میں بجلی کے شارٹ فال اوربڑھتی لوڈشیڈنگ پر توجہ دلائی ہے۔ کراچی میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا اور شدید گرمی میں عوام بجلی کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی سمیت اندرون سندھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو خط بھی لکھ دیا ، جس میں کراچی میں بجلی کےشارٹ فال اوربڑھتی لوڈشیڈنگ پرتوجہ دلائی ۔ خط میں بتایا گیا کہ لوڈشیدنگ سےعوام متاثرہورہے ہیں، گیس کمپنی نے بھی کے الیکٹرک کو فراہمی کم کردی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے کےالیکٹرک کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ امتحانی مراکز کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔ اس سے قبل وفاقی وزیربرائےپاورڈویژن اویس لغاری نے کےالیکٹرک اورسوئی سدرن کمپنی میں واجبات کے تنازعے کا نوٹس لیتے ہوئے نیپرا کو تنازع کے حل میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ اویس لغاری کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے، دونوں فریق واجبات کامسئلہ فوری حل کریں، وفاقی حکومت کےالیکٹرک کومقررہ کوٹےکےمطابق بجلی دےرہی ہے، کے الیکٹرک حکام سوئی سدرن کوواجبات کی ادائیگی کےاقدامات کریں۔
پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ میچز اور رمضان میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ
دوسری جانب کے الیکٹرک نے شہر میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کادورانیہ بڑھانے کا اعتراف کرتے ہوئے گیس کی قلت کو جواز بنا کر کہا کہ شارٹ فال کے باعث کراچی والوں کو ویسٹ انڈیز کی سیریز اور رمضان المبارک کے دوران طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ گیس کی کمی کےباعث پیداوارمیں شارٹ فال ہے، مستثنیٰ علاقوں ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال سمیت وہ علاقے جہاں بل مکمل ادا کیا جاتا ہے، وہاں بھی لوڈ شیڈنگ دو دو گھنٹے سے تین تین بار لوڈ شیڈنگ کا عمل جاری ہے جبکہ غیر مستثنیٰ علاقوں جن میں لانڈھی،کورنگی، جعفر طیار، شاہ فیصل کالونی، ملیر، نیو کراچی، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد، عزیز آباد، گولیمار، گلبہار ، بفرزون سمیت دیگر علاقوں میں لوڈ شینڈنگ کا دورانیہ کو بڑھا کر بارہ گھنٹےسے تجاویز کردیا گیا ہے۔ تعلیمی بورڈ کے امتحانات جاری ہیں جس سے طلبا و طالبات کو دشواری کا سامنا ہے۔