خبرنامہ پاکستان

کراچی میں نقیب اللہ کے دوست کی لاش برآمد

کراچی میں نقیب

کراچی میں نقیب اللہ کے دوست کی لاش برآمد

کراچی:(ملت آن لائن) قائد آباد کے علاقے سے نقیب اللہ کے دوست کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ قائد آباد گلشن بونیر میں کار سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ، مقتول ڈمپروں کا مالک تھا ،واقعہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر حسن گرائونڈ کے قریب کار سے ایک شخص کی خون میں لت پت لاش ملی ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی ،ایس ایچ او محمد علی مروت نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40سالہ امان اللہ عرف مینل ولد گل ریز کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق محسود قبیلے سے اور وہ ٹویوٹا کرولا کار میں سوار تھا جبکہ گاڑی کے اندرسے نائن ایم ایم پستول کی گولی کا ایک خول ملا ہے،امان اللہ عرف مینل کو عقب سے سیدھے ہاتھ کے کان کے قریب انتہائی قریب سے گولی ماری گئی تھی جو دوسری جانب کنپٹی کے قریب سے باہرنکل گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
نقیب اللہ کی طرح پتہ نہیں کتنے قبائلیوں کو کراچی میں قتل کیا گیا، عمران خان
مقتول قائدآبادکے علاقے ظفرٹائون کارہائشی تھا،ایس ایچ اوکاکہناتھاکہ اس بات کاشبہ ہے کہ مقتول کو کار کے اندر ہی پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے کسی شخص نے انتہائی قریب سے گولی ماری ہے،مقتول ڈمپروںکا مالک تھا،اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ تدفین کے بعد نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے،مقتول کی لین دین سمیت دیگر معاملات پردشمنی چل رہی تھی،ابتدائی طور پر یہ اطلاعات سامنے آرہی تھیں کہ امان اللہ عرف مینل شاہ لطیف ٹائون میں قتل کیے جانے والے نقیب اللہ محسود کا دوست تھا جس کی بنا پر اسے قتل کیا گیا تاہم ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ،مقتول امان اللہ عرف مینل نقیب اللہ کا دوست ضرور ہو سکتا ہے لیکن اس کے قتل کا نقیب اللہ قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔