خبرنامہ پاکستان

کراچی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز: ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز: ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے ۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، دو اور تین اپریل کو کھیلے جائیں گے جس کے لئے ٹکٹوں کی فروخت 19 مارچ سے شروع ہوجائے گی۔ شائقین کرکٹ کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمت میں نمایاں کمی کردی ہے جو اس سے قبل پی ایس ایل میچز کے لئے رکھی گئی تھی۔ شائقین کو اب جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار روپے کے بجائے 500 روپے میں دستیاب ہوگا جب کہ سب سے مہنگا 12 ہزار روپے والا ٹکٹ 6 ہزار روپے میں ملے گا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا فیصلہ
اسی طرح 4 ہزار روپے میں فروخت ہونے والا ٹکٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 2 ہزار روپے اور 8 ہزار والا صرف 4 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ تینوں میچز کے ٹکٹس کورئیر کمپنی کی مختلف شاخوں پر دستیاب ہوں گے جب کہ آن لائن بھی ٹکٹ خریدے جاسکیں گے۔