خبرنامہ پاکستان

کراچی میں پہلا ٹینڈر ووٹ کاسٹ

کراچی میں پہلا ٹینڈر ووٹ کاسٹ

پہلا ٹینڈر ووٹ کاسٹ ہوگیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پہلا ٹینڈر ووٹ کاسٹ کر دیا گیا۔

گلشن اقبال میں ماسٹر جی کوچنگ سینٹرمیں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچنے پر شہری کو پتہ چلا کہ اس کا ووٹ پہلے ہی کاسٹ کیا جاچکا ہے۔

اس موقع پر شہری کے احتجاج پر اُسے اپنا اصل ووٹ ’ٹینڈر ووٹ‘کی صورت میں ڈالنے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ ٹینڈر ووٹ کی فہرست ہر پولنگ اسٹیشن میں الگ تیار کی جائے گی اور ووٹرز سے لیے گئے فنگر پرنٹ سے جعلی ووٹر کی شناخت ہوسکے گی ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کے بعد شناخت کے لیے دونوں فنگر پرنٹ نادرا کو بھیجے جائیں گے۔