خبرنامہ پاکستان

کراچی میں کاشتکاروں کا احتجاج

کراچی میں کاشتکاروں کا احتجاج
کراچی:(ملت آن لائن) گنے کے کاشتکاروں کے احتجاج نے کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کو میدانِ جنگ بنا دیا ہے۔ مظاہرین نے بلاول ہاؤس جانے کی کوشش کی تو پولیس نے انھیں روکنے کیلئے لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا بھی استعمال کیا گیا لیکن اس کے باوجود چند کاشتکار بلاول ہاؤس پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے متعدد کاشتکاروں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔