خبرنامہ پاکستان

کراچی والوں۔۔ تیارہوجاؤ

کراچی والوں۔۔ تیار ہوجاؤ
کاچی:(ملت آن لائن) سائبیریا کی سرد ہواؤوں نے کراچی کا رخ کرنے کی تیاریاں کرلیں، جمعرات سے سرد ہوائیں کراچی کا رخ کریں گی۔ کراچی والوں کا لہو مزید جمانے کیلئے سائبیریا کی ہواؤوں نے بھی تیاریاں کرلی ہیں۔ سائبیریا کی یخ بستا ہوائیں کل سے کراچی کا رخ کر رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شمال مغربی علاقوں سے خشک اور سرد ہوائیں چلیں گی ، جن کی رفتار 27کلومیٹر فی گھنٹہ ہونے کا امکان ہے، جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 8سے 10ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔ادھر آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، مری، ہزارہ ڈویژن، کالام اور مالم جبہ میں دو روز سے وقفے وقفے سے برف باری ہورہی ہے، مختلف مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔زاد کشمیر کی وادی نیلم، وادی گریز، وادی لیپہ، فاروڈ کہوٹہ سمیت پہاڑی علاقوں میں دو روز سے برف بار ی ہورہی ہے۔ کیل سے وادی گریز جانے والی سڑک بند ہوگئی ہے، پنجال گلی میں بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ دیامر، استور اور غذر میں برف باری نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے، بہتے دریا جم گئے ہیں، سبز درخت اور پہاڑ سفید ہوگئے ہیں۔ اپر ہزارہ ، مالاکنڈ ڈویژن اور ناران میں بھی ہر شے برف سے ڈھک گئی ہے۔ مالم جبہ میں برفباری شروع ہوتے ہی سیاح موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے حسین وادی میں پہنچ گئے۔ مکہ کو ہسا ر مری میں ہرطرف برف ہی برف نظر آرہی ہے، سیاح کی بڑی تعداد موسم کو انجوائے کررہی ہے۔ بلوچستان کے شمالی علاقےشدید خشک سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں،سردی کے باعث لائنوں میں پانی منجمد ہوگیا ہے۔