خبرنامہ پاکستان

کراچی: پولیس تشدد سے 55 سالہ شخص جاں بحق

کراچی: پولیس تشدد سے 55 سالہ شخص جاں بحق
کراچی:(ملت آن لائن) شہر قائد کے علاقے کورنگی میں پولیس کے مبینہ تشدد سے پچپن سالہ فرید عالم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس گردی کا یہ واقعہ کورنگی میں پیش آیا، جہاں رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا اور نوجوان کو حراست میں لینے کی کوشش کی تو اسکا والد آڑے آ گیا۔ اس دوران پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے فرید جان گنوا بیٹھا۔ مقتول کے اہلخانہ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے فرید عالم کے انتقال کی خبر ملنے پر اسکے بیٹے منیر کو رہا کر دیا۔ جہاں چھاپہ مارا گیا وہ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود ہے جبکہ کارروائی عوامی کالونی پولیس نے کی۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔