خبرنامہ پاکستان

کراچی: چیئرمین نادرا کا ہنگامی دورہ، ادارے کے اعلیٰ افسران تبدیل

کراچی: چیئرمین نادرا کا ہنگامی دورہ، ادارے کے اعلیٰ افسران تبدیل

کراچی:(ملت آن لائن) چیئرمین نادرا عثمان مبین 2 ہفتوں میں کراچی کا دوسرا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے ڈیفنس میگا سینٹر پہنچ گئے جہاں انہوں نے ادارے کے اعلیٰ افسران کو تبدیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان مبین رات 2 بجے کراچی کے ڈیفنس میگا سینٹر پر بغیر اطلاع پہنچ گئے۔ چیئرمین نے گزشتہ دورے میں دیے گئے احکامات پر عدم عمل درآمد پر ڈی جی نادرا سندھ کرنل انیس کیانی کو تبدیل کر دیا جبکہ 2 ڈائریکٹرز کو بھی ملازمت سے فارغ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت میں جو بھی رکاوٹیں حائل ہوں گی ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں کی مشکلات حل کرنے کے لیے اعلیٰ کارکردگی کے حامل افسران کو بھی اسلام آباد سے کراچی طلب کرلیا۔ چیئرمین نے کرنل میر عجم کو نیا ڈی جی سندھ تعینات کردیا جبکہ کرنل تیمور راٹھور کو ڈائریکٹر میگا سینٹرز اور کرنل سہیل احمد کو ڈائریکٹر آپریشن تعینات کردیا گیا۔ چیئرمین نادرا نے نئے ڈی جی اور ٹیم کو 2 ماہ کے اندر کراچی میں عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا مینڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات پر زیرو برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔