خبرنامہ پاکستان

کراچی کنگز نے ناک آؤٹ میچ میں محمد عامر کو کپتان مقرر کردیا

کراچی کنگز نے

کراچی کنگز نے ناک آؤٹ میچ میں محمد عامر کو کپتان مقرر کردیا

لاہور:(ملت آن لائن) کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ تھری کے ناک آؤٹ میچ میں محمد عامر کو کپتان مقرر کر دیا ہے۔ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایلیمنيٹر میچ میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز مدمقابل ہوں گے تاہم کراچی کنگز کی مشکلات ختم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں، سب سے پہلے کپتان عماد وسیم انجری کا شکار ہوئے اور پھر شاہد آفریدی ان فٹ ہوگئے۔ ڈاکٹرز نے آفریدی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ تیسرے پلے آف سے باہر ہوگئے ہیں۔
پشاور اور کراچی کے درمیان فیصلہ کن معرکہ، لاہور میں بارش
کراچی کنگز نے کپتان عماد وسیم اور شاہد آفریدی کی انجری کے باعث محمد عامر کو پلے آف کے دوسرے ایلیمنيٹر میچ میں پشاورزلمی کے خلاف کپتان بنادیا ہے۔
…………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…حسین حقانی کے خلاف ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج

کراچی:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق سفیرحسین حقانی کے خلاف ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق سفیر برائے امریکا حسین حقانی کے خلاف ایم اے جناح روڈ کے قریب پریڈی تھانے میں مولوی اقبال حیدرایڈوکیٹ کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ سرفرازنواز کے مطابق مقدمے میں حیسن حقانی پرٹی وی شوزمیں بیٹھ کرپاکستان کی سالمیت کے خلاف باتیں کرنے کا الزام ہے۔
میمو اسکینڈل؛ حسین حقانی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
رواں ماہ کے آغازمیں بھی سپریم کورٹ نے میموگیٹ کیس میں حسین حقانی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔ حسین حقانی میموگیٹ کیس میں مفرور ہیں اور ایف آئی اے انہیں انٹرپول کے ذریعے امریکا سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
میموگیٹ کیس
2011 میں امریکا نے ایبٹ آباد میں ایک گھر پر حملہ کرکے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد اس وقت امریکا میں مقرر پاکستان کے سفیر حسین حقانی کی جانب سے امریکی تاجر منصور اعجاز کی وساطت سے امریکی حکام کو مبینہ طور پر ایک خط بھیجا گیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ آپریشن کے بعد پاکستان میں فوجی بغاوت کا خطرہ ہے اس لئے امریکا پاکستان میں برسراقتدار جمہوری حکومت کی مدد کرے۔