خبرنامہ پاکستان

کراچی کو نظرانداز کرنے پر جاوید میانداد، نجم سیٹھی پر برس پڑے

کراچی کو نظرانداز کرنے پر جاوید میانداد، نجم سیٹھی پر برس پڑے
کراچی:(ملت آں لائن) انٹرنیشنل میچز کی میزبان کیلیے کراچی کو نظرانداز کرنے پر سابق کپتان جاوید میانداد چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پر برس پڑے۔ جاوید میانداد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کرکٹ کا مرکز ہے مگر سیٹھی نے اسے نظر انداز کیا،سری لنکن ٹیم پرحملہ لاہورمیں ہوا لیکن کرکٹ شہرقائد سے ختم کر دی گئی۔ سابق کپتان نے کہاکہ ہماری کرکٹ گلیوں اور سڑکوں سے شروع ہوتی ہے، ہمارے پاس موجود وسائل کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا جاتا، انھوں نے کہا کہ سینئرز کے متبادل بروقت تیار نہ کیے جاسکے، یونس اور مصباح کے متبادل کیلیے ریجنز اور ضلع کی کرکٹ بہتر کرنی ہوگی، ان کھلاڑیوں کے متبادل باہر سے نہیں آئیں گے۔

قومی کرکٹرز نے بنگلادیش لیگ کے این او سی دیکھ کر سر پیٹ لیے۔

بنگلادیش پریمئیر لیگ 4 نومبر سے 12 دسمبر تک شیڈول ہے،چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد انتہائی پُرکشش معاوضے پاکستانی کرکٹرز کے منتظر ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کے متوقع دورے اور قومی ٹی ٹوئنٹی بھی نومبر میں ہی شیڈول کرنے کی وجہ سے کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو بی پی ایل کے لیے 18 نومبر سے 13 دسمبر تک کے این او سی جاری کر دیے لیکن ساتھ ہی 11سے 27نومبر تک فیصل آباد میں شیڈول ڈومیسٹک قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لینا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔