خبرنامہ پاکستان

کراچی کی ڈاکو رانی گرفتار

کراچی کی ڈاکو رانی گرفتار
کراچی:(ملت آن لائن) چاند چڑھانے کی ماہر چندا عرفیت امن کی رکھتی ہے لیکن حرکتیں تخریب کاروں والی ہیں۔ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سے ڈکیتوں کو ساتھ لا کر ڈیفنس، طارق روڈ اور نرسری میں اے ٹی ایم سے نقدی نکالنے والوں سے لوٹ مار چندا ایںڈ کمپنی کا دھندا تھا لیکن اس بار ان کا نصیب تھوڑا مندا تھا۔ کئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی کھوج میں لگی پولیس نے ڈاکوؤں کے چاند پر کمند ڈال ہی دی۔ دو جوڑی دار تو فرار ہو گئے لیکن چندا نہ بھاگ سکی۔ پولیس کے مطابق ڈاکو حسینہ کے مفرور ساتھی کئی مقدمات میں مطلوب ہیں جنہیں جلد قانون کی گرفت میں لیا جائے گا۔