خبرنامہ پاکستان

کرتارپورراہداری کے حوالے سے وزیراعظم نے پہل کی تھی، امید ہےکرتارپورراہداری کی وجہ سےاورراہیں کھلیں گی، ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد :(ملت آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آج سکھ برادری کا خواب حقیقت بننے جا رہا ہے، کرتارپورراہداری کے حوالے سے وزیراعظم نے پہل کی تھی، امید ہےکرتارپورراہداری کی وجہ سےاورراہیں کھلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نےکرتارپورکوریڈور کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں جو پاکستان کےلئے بڑی کامیابی ہے اور سکھ برادری کا خواب آج پورا ہونے جارہا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 2نوجوت سدھو یہاں پر موجود ہے،یقیناً یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ، بھارتی وزیر کچھ دیر میں واہگہ بارڈرکےذریعے پاکستان پہنچ جائیں گے، اقلیتوں کیلئےنہایت مثبت قدم ہےجو ہمارےدل کے قریب ہیں۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ کرتارپورراہداری عالمی طورپرتوجہ کا مرکز بنا ہو ا ہے ، کرتارپورراہداری کے حوالے سےوزیراعظم نےپہل کی تھی ، پاکستان اپنی اقلیتوں کو بہت اہمیت دیتا ہے ،ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ نے امید ظاہر کی کرتارپورراہداری کی وجہ سےاورراہیں کھلیں گی۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان آج کرتاپورکوریڈورکا سنگ بنیاد رکھیں گے ، ڈیرہ دربار صاحب شکرگڑھ میں خصوصی تقریب کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان کی دعوت پران کے دوست سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تقریب میں شرکت کے لیے بھارت سے پاکستان پہنچ گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جو کام اکہتربرس میں نہ ہو سکا وہ تین ماہ میں ہی ہوگیا، مسئلے جنگوں سے نہیں مذاکرات کی میز پر حل کیے جاتے ہیں، پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار عمران خان جیوے۔

سکھ برادری خوشی نہال ہیں، ڈیرہ دربارصاحب پر موجود سکھوں کا کہنا ہے آرمی چیف جنرل باجوہ ساری دنیا کے سکھوں کے بھی ہیرو بن گئے ہیں۔