خبرنامہ پاکستان

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، ایک شخص زخمی

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ

کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ، ایک شخص زخمی

کرم ایجنسی(ملت آن لائم) میں ڈرون حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ کرم ایجنسی میں لوئر کرم کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملہ لوئر کرم کے علاقے بادشاہ کوٹ میں کیا گیا جہاں ڈرون طیارے سے فائر کیا گیا میزائل ایک گھر کے باہر گرا۔
کوئی ڈرون حملہ کیا جاتا ہے تو اس کےخلاف ایکشن لیں گے، وزیراعظم

ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونےو الے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ سال دسمبر میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ نومبر میں ہونے والے ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے اور یہ حملہ بھی پاک افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی میں کیا گیا تھا۔