لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کرپشن غریب تک صحت کا بجٹ نہیں پہنچنے دیتی، ملک کے تمام بڑے خاندان کرپشن میں ملوث ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام موبائل میڈیکل یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔
طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام بڑے خاندان کرپشن میں ملوث ہیں جن کا سیاست اور اداروں پر قبضہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام بڑے خاندان کرپشن میں ملوث ہیں جنہوں نے انسانی ترقی کے آگے کنٹینرز کھڑے کر رکھے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں نے صحت کے نام پر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں منہاج القرآن موبائل میڈیکل یونٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا تھا کہ طاقتور آج بھی طاقتور اور انصاف کمزور ہے، منصوبہ بنانےوالے طلب نہیں ہوں گے تو انصاف کیسے ہوگا؟
ڈاکٹر طاہرالقادری نے یہ بھی کہا تھا کہ طاقتور آج بھی طاقتور اور انصاف کمزور ہے۔