خبرنامہ پاکستان

کرپشن میں ملوث افراد کوگرفتار نہ کرنے پرسپریم کورٹ برہم

اسلام آباد: (اے پی پی) نیب کی کارکردگی پر نالاں چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ نیب اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیوں نہیں کرتا ۔ سپریم کورٹ میں سندھ میں اشتہارات کی مد میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا آٹھ سے 20 لاکھ روپے لوٹنے والے جیلوں میں جبکہ اربوں کی کرپشن والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نیب سے استفسار کیا کہ شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے یا نہیں ، اگر وہ مفرور ہے تو اس کی جائیداد ضبط کیوں نہ کی گئی ۔ عدالت نے سماعت دو ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی ۔