خبرنامہ پاکستان

کرپشن چھپانے کیلئے خیراتی ادارے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے :عمران خان

بنی گالہ:(اے پی پی)عمران خان کہتے ہیں حکمرانوں کی کرپشن اور چوری بچانے کے لئے خیراتی ادارے کو نشانہ بنایا گیا ، ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے سو جھوٹ بولے جا رہے ہیں ، وقت آ گیا ہے کہ پاناما لیکس کی صحیح معنوں میں تحقیقات ہو ، عوام کے مفاد میں زبردست آپشن لائے ہیں ، شوکت خانم ہسپتال سے متعلق حکومتی انکشافات ، چیئرمین پی ٹی آئی حکومت پر پھر برس پڑے ۔ بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا حکمرانوں کی کرپشن چھپانے کیلئے خیراتی ادارے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں ، پی ٹی وی عوام کے ٹیکس سے چلتا ہے ، وہ ان کی پوری تقریر سنائے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کے تین ملین ڈالر 29 جون کو واپس آچکے ہیں ، ایک فون کال کرکے معلومات لی جاسکتی تھیں ۔