خبرنامہ پاکستان

کرپشن کرنیوالے معافی کے مستحق نہیں: چوہدری سرور

لاہور (ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو وہ معافی کے مستحق نہیں ‘ملک میں آئندہ سال مر دم شماری بھی تبدیلی کی جنگ میں ہم کردار ادا کر یگی ‘ملک کی ترقی اور خوشحالی کی سوچ رکھنے سب لوگ تحر یک انصاف اور عمران خان کیساتھ ہیں ‘طیارہ حادثے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کل نہیں آج ہی ہو نی چاہیے پوری قوم متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہے ۔ پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف پہلے دن سے یہ مطالبہ کر رہی ہے کہ احتساب کے معاملے میں کسی قسم کی تفر یق نہیں ہو نی چاہیے کر پٹ لوگوں کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے کیوں نہ ہو انکے خلاف آئین وقانون کے مطابق سخت ایکشن لینا ہوگا اور بلا تفر یق احتساب سے ہی ملک کو مسائل سے نجات دلا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے اور ہماری کسی بھی کر پٹ شخص کی ساتھ ہمددری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور تحر یک انصاف ہی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت جماعت ہے جس نے کر پشن کے خلاف سب سے پہلے اور سب سے زیادہ آواز بلند کی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ملک میں کرپٹ لوگ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے۔