خبرنامہ پاکستان

کرپشن کیس، شرجیل میمن پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

کرپشن کیس، شرجیل

کرپشن کیس، شرجیل میمن پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

کراچی: (ملت آن لائن) محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔ آج بھی شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن احتساب عدالت پہنچے، مگر آج بھی ان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ شرجیل میمن اور دیگر ملزموں کیخلاف بند کمرے میں سماعت ہوئی، صحافیوں کو بھی باہر نکال دیا گیا۔ ملزم گلزار عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ نیب کورٹ کی جج راشدہ اسد نے تمام ملزمان کو اگلی سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کا پابند کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی۔ اگلی سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جب سندھ میں نیب کی کارروائیاں ہو رہی تھیں تو شریف برادران لڈیاں ڈال رہے تھے، اب نیب نے شریفوں کی دم پر پیر رکھا تو ان کی چیخیں نکل گئیں۔