خبرنامہ پاکستان

کرپشن کے ملزم کو پروٹو کول دینا شرمناک عمل ہے،عمران خان

کرپشن کے ملزم کو پروٹو کول دینا شرمناک عمل ہے،عمران خان

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کو لندن سے واپسی پر پروٹو کول دینے پر عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کرپشن کے سنگین مقدمات میں مطلوب شخص کو شاہانہ پروٹوکول کیسے دیا جا سکتا ہے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کالے دھن کے تحفظ کیلئے نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں۔ Absolutely shameful how a discredited PM, facing a host of financial corruption charges, is given official protocol at tax payer expense — Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 2, 2017 How can PM Abbasi sanction this protocol/Punjab House stay at tax payer expense for a man charged with corruption on multiple counts. https://t.co/EvVBHRoeoz — Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 2, 2017 PM Abbasi showing complicity in helping NS save his ill-gotten, money laundered Rs 300 bn stashed abroad as he faces accountability court. https://t.co/r9cQfx7qT2 — Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 2, 2017 Shocking how PMLN govt by providing official protocol to NS is glamourising criminal financial corruption by the Sharifs https://t.co/0WpYSakT7x — Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 2, 2017 اپنے ٹویٹ میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ملزم کو پروٹو کول دینا شرمناک عمل ہے، وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی نے ایسا کر کے خود کو بے توقیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کرپشن کے ملزم کے پروٹوکول پر قوم کے ٹیکس کا پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔ عمران خان نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ بے شمار کرپشن کے مقدمات کے ملزم کو ٹیکس کے پیسے سے پنجاب ہاؤس میں کیسے ٹھرایاجا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے قومی دولت لوٹ کر 300 ارب بیرون ملک بھیجے ہیں اور اب نواز شریف احستاب عدالتوں میں کرپشن کے مقدمات بھگت رہے ہیں۔