خبرنامہ پاکستان

کرپٹ عنا صر کے خلاف کاروائی ضرور ہونی چاہئے، سید خورشید احمد شاہ

سکھر ۔(اے پی پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کرپٹ عنا صر ہے کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک عوامی خدمت کی سیاست عبادت کا درجہ رکھتی ہے، جو ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہے، ہم نے کسی قسم کی بد عنوانی کی حمایت کی ہے نہ کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس سے ایم کیو ایم متاثر ہو گی، انہوں نے کہاکہ ہم نے حکومت پر کرپشن کا الزام نہیں لگایا ہے ، جو کرپٹ ہے اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ پاشا اکوڑا ڈیمز تعمیر کیے جائیں ہمیں اعتراض نہیں ہوگا۔