خبرنامہ پاکستان

کرپٹ لوگوں کوسسٹم سے باہرپھینک دیناچاہیے:ممنون حسین

اسلام آباد:(آئی این پی)پاناما لیکس کے شور نے صدر مملکت کو بھی لب کشائی پر مجبور کر دیا ، کہتے ہیں پاناما لیکس کی پکڑ میں بہت سے لوگ آئیں گے ، کرپٹ لوگوں کو سسٹم سے باہر پھینک دینا چاہیے ۔ صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ قدرت کی طرف سے اٹھا ہے ۔ اس کی پکڑ میں بہت لوگ آئے ہیں ، کرپٹ لوگوں کو سسٹم سے اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے ۔ ان کا کہنا ہے کوئی واقعہ دو ماہ بعد کوئی چار ماہ بعد اور کوئی سال بعد ہو گا ۔