خبرنامہ پاکستان

کرپٹ لوگوں کو سزا ملنےچاہیے: شیخ رشید

کرپٹ لوگوں کو سزا ملنےچاہیے: شیخ رشید
لاہور: (ملت آن لائن) شیخ رشید کا کہنا ہے ملکی سیاسی حالات بہت خراب ہیں، کرپشن تب ختم ہو گی جب کرپٹ افراد کو پھانسی دی جائے گی، 4 سال میں اربوں ڈالر کے قرض لیے گئے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد میں کوئی وزارت نہیں چل رہی، جو بھٹو کے ساتھ تھے وہی مشرف، ق لیگ اور ن لیگ کے بھی وزیر ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا جمہوریت پر ڈاکا مارنے والے ہی جمہوریت کے چیمپئن بنے، ہم سب نے پاکستان کے آئین کی حفاظت کرنی ہے، سپریم کورٹ کو پاکستان کا سب سے اول ادارہ سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا یہاں گرمیوں میں گیس اور سردیوں میں بجلی ملتی ہے، اگر گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس ملے تو جمہوریت قائم رہے گی۔ شیخ رشید نے مزید کہا پاکستان میں 60 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں۔