خبرنامہ پاکستان

کرپٹ لوگ ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے: سراج الحق

لاہور:(اے پی پی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سے 375 ارب ڈالر چرانے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ پاکستان کی نام نہاد جمہوریت میں کرپٹ افراد کے وارے نیارے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب کے اداروں نے کرپٹ سسٹم کو چھتری مہیا کر رکھی ہے۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرپٹ نظام کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔