خبرنامہ پاکستان

کرکٹر بین اسٹوکس کو آسٹریلیا آنے پر خوش آمدید کہیں گے، جونی بیئراسٹو

کرکٹر بین اسٹوکس کو آسٹریلیا آنے پر خوش آمدید کہیں گے، جونی بیئراسٹو
ٹاؤنز ویل:(ملت آن لائن) انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئر اسٹو کا کہنا ہے کہ اگر اسٹوکس آسٹریلیا آتے ہیں تو پوری ٹیم ان کو خوش آمدید کہے گی۔ ایشز سیریز کے آغاز میں چند دن رہ گئے ہیں تاہم انگلش ٹیم کو بدستور اپنے نائب کپتان بین اسٹوکس کا انتظار ہے۔ انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئر اسٹو کا بھی یہی کہنا ہے کہ اگر اسٹوکس یہاں آتے ہیں تو پوری ٹیم ان کو خوش آمدید کہے گی، ان کی یہاں پر موجودگی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ بین اسٹوکس کو نائٹ کلب کے باہر جھگڑے کی وجہ سے ایشز اسکواڈ سے باہر کردیا گیا تھا تاہم کچھ حلقوں کو امید ہے کہ پولیس کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر بین اسٹوکس کو آسٹریلیا طلب کیا جاسکتا ہے۔