خبرنامہ پاکستان

کرکٹ پر قلم اٹھانا آسان کام نہیں،سرفراز احمد

کرکٹ پر قلم اٹھانا آسان کام نہیں،سرفراز احمد
کراچی:(ملت آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرکٹ کا کھیل بہت اہمیت اختیار کر چکا اس پر قلم اٹھانا آسان کام نہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا کھیل بہت اہمیت اختیار کرچکا اس پر قلم اٹھانا آسان کام نہیں لیکن سلیم خالق کھیلوں کی صحافت کے اس ہراول دستے میں سر فہرست ہیں جنہوں نے کرکٹ کے حوالے سے اپنی بھرپور تحریروں سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ صاحب کتاب سلیم خالق کا کہنا تھا کہ اس کتاب کا مقصد کھیل سے متعلق حقائق کو منظر عام پر لانا ہے جسے لوگ پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جب کہ بعض اوقات مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ادارے کی جانب سے سچ لکھنے اور سچائی کو سامنے لانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی جاتی، مجھے اس مقام تک پہنچانے میں اردو کمنٹری کے بانی منیر حسین مرحوم کا اہم کردار ہے اور میری کوشش ہوگی کہ اسی حوصلے اور ہمت سے اپنی ذمہ داری ادا کرتا رہوں۔تقریب میں سابق چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو، ڈائریکٹر حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اقبال قاسم، سابق سلیکٹر شعیب محمد،روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر طاہر نجمی، پی سی بی کے سابق رکن گورننگ بورڈ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے روح رواں ندیم عمر، ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم، فیصل اقبال، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ظفر احمد، اقبال منیر، اختر منیر اورآصف عظیم سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔