خبرنامہ پاکستان

کرکٹ ڈپلومیسی پاکستان کا کامیاب ہتھیار ہے، فیصل محمد

کرکٹ ڈپلومیسی

کرکٹ ڈپلومیسی پاکستان کا کامیاب ہتھیار ہے، فیصل محمد

قاہرہ :(ملت آن لائن) کرکٹ ڈپلومیسی پاکستان کا کامیاب ترین ہتھیار رہا ہے ماضی کی طرح اسے اس بار سلمان اقبال نے پاکستان کے “سافٹ امیج ” کو بحال کرنے کیلے استعمال کیا۔
اس بات کا اظہار عالمی مصالحتکار فیصل محمد نے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ11ستمبر کے بعد کی صورتحال اور انتہا پسندی کے معاملات نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہاہ کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ اورعالمی ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے بحال کرنے کی ذمہ داری جس طرح اے آر وائی نیٹ ورک نے اٹھائی ہے وہ انتہائی قابل تحسین ہے۔
فیصل محمد جو ” تنظیم مبصرین اسلامی” کے سفارتی ترجمان بھی ہیں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کے بعد مصر سمیت اور دوسرے اسلامی ممالک بھی اس اسٹریٹیجی کو اپنانے حکمت عملی اپنا رہے ہیں۔