خبرنامہ پاکستان

کرکٹ کی تاریخ کے بدترین آؤٹ کی 10 سال بعد حقیقت سامنے آگئی

کرکٹ کی تاریخ کے بدترین آؤٹ کی 10 سال بعد حقیقت سامنے آگئی
کراچی:(ملت آن لائن) کرکٹ کی تاریخ کے بدترین آؤٹ کی 10 سال بعد حقیقت سامنے آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں گیند بلے سے بہت دور ہونے کے باوجود امپائر نے آؤٹ دے دیا۔ یہ میچ 2007 میں کھیلا گیا تھا مگر اس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ بھارتی اسٹار یوراج سنگھ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسے شیئر کیا۔ بعض لوگوں نے اسے پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ قرار دیا جبکہ چند نے یہ کہا کہ یہ کوئی چیریٹی میچ تھا جس میں مسلسل دو گیندوں پر کوئی شاٹ نہ کھیلنے پر بیٹسمین کو آؤٹ قرار دے دیا جاتا ہے مگر مذکورہ گیند کرانے والے پاکستانی بولر محمد اکرم نے ان باتوں کو غلط قرار دے دیا۔سابق پاکستانی ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد اکرم نے کرکٹ کی تاریخ کے بدترین امپائرنگ فیصلے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں بیٹسمین کا بیٹ گیند سے خاصی دور ہونے اور بغیر کسی اپیل کے امپائر نے کاٹ بی ہائنڈ کا فیصلہ دیا تھا۔

یہ میچ 2007 میں کھیلا گیا تھا مگر اس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ بھارتی اسٹار یوراج سنگھ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسے شیئر کیا۔ بعض لوگوں نے اسے پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ قرار دیا جبکہ چند نے یہ کہا کہ یہ کوئی چیریٹی میچ تھا جس میں مسلسل دو گیندوں پر کوئی شاٹ نہ کھیلنے پر بیٹسمین کو آؤٹ قرار دے دیا جاتا ہے مگر مذکورہ گیند کرانے والے پاکستانی بولر محمد اکرم نے ان باتوں کو غلط قرار دے دیا