خبرنامہ پاکستان

کرک میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا

کرک:(اے پی پی) ماری پٹرولیم نے کرک میں واقع بلاک سے تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا، کمپنی کی مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں واقع فیلڈ پر 5 ہزار 900 میٹری گہری کھدائی کے بعد تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت ہوا- کنویں سے ابتدائی طور پر 1425 بیرل خام تیل اور 1.18 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ حاصل ہو رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر انحصار کم ہو گا جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔