خبرنامہ پاکستان

کر غستان کی پارلیمنٹ کے سپیکر پاکستان کے تین روزہ دورے پر (کل ) اسلا م آباد پہنچیں گے

اسلا م آباد (ملت + آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی دعوت پر کر غستان کی پارلیمنٹ کے سپیکر پارلیمانی وفد کے ہمراہ 13مارچ سے 15مارچ تک پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ڈپٹی سپیکرمرتضٰی جاوید عباسی قومی اسمبلی کے اعلی افسران کے ہمراہ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کر غستان کے سپیکر اور پارلیمانی وفد کا استقبال کریں گے ۔کرغستان کے سپیکر کا یہ دورہ کسی بھی کرغستانی سپیکر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے ۔پاکستان میں قیام کے دوران پارلیمانی وفد صدرمملکت ، وزیر اعظم ،چیر مین سینٹ ،سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی سے ملاقاتیں کرے گا ۔دونوں پارلیمانوں کے سپیکر مفاہمتی یادشتوں پردستخط کر یں گے ۔ملاقاتوں میں پاکستان کی قومی اسمبلی اور کرغستان کی پارلیمنٹ کے مابین رابطوں میں اضافے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کوفروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا ۔کر غستان کے سپیکر Mr. Chynybai A. Tursunbekovقومی اسمبلی میں قائم پاک-کر غستان دوستی گروپ سے بھی خطاب کریں گے ۔کرغستان کے پارلیمانی وفد کے اس دورے کو بڑی اہمیت دی جاری رہی ہے اور توقع کی جاررہی ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطے مزید مستحکم ہونگے اور کرغستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی حکومتی کاوشوں کو مزید تقویت ملے گی ۔خطے میں پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے مشترکہ اقتصادی و تجارتی مفادات موجود ہیں۔پاکستان وسطی ایشیائی ریاستوں کوتجارت کے لیے گر م پانیوں تک رسائی کا قر یب تر ین راستہ فراہم کرتا ہے اور خطے کی پائیدار تر قی اور امن وسلامتی کے لیے وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پر عزم ہے