خبرنامہ پاکستان

’’کر پشن بچاؤ گینگ‘‘ پانامہ کی تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے‘چوہدری سرور

لاہور(ملت + آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ’’کر پشن بچاؤ گینگ‘‘ سپر یم کورٹ میں پانامہ کی تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے‘ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو ٹی اوآرز اور کمیشن بنانے کا مکمل آئینی اور قانونی اختیار ہے کیونکہ سپر یم کورٹ پہلے بھی کئی کمیشن بنا چکا ہے ‘ عوام کرپشن کے حوالے سے قانونی جنگ کی کامیابی چاہتے ہیں کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا عوام کے دل کی آواز ہے اور تحر یک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ریجنل صدر چوہدری محمداشفاق ‘آئی ٹی ایف کے محمد وسیم چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آج کرپشن کی وجہ سے پاکستان کا ہر بچہ مقروض ہو چکا اور ادارے مفلوج ہوچکے ہیں اور بدترین کرپشن کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہواہے اور تحر یک انصاف ملک میں واحد سیاسی جماعت ہے جو کر پشن کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑ رہی ہے اور انشاء اللہ ہم کا میاب ہوں گے اور ملک میں کر پشن کر نیوالوں کو ضرور سزا ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ اب سپر یم کورٹ میں تحقیقات کیلئے آچکا ہے مگر وہاں بھی تحقیقات کے معاملے کو متنازعہ بنانے کی سازش کی جا رہی ہیں جن کو تحر یک انصاف کسی صورت کا میاب نہیں ہونے دیں گی ۔ تحر یک انصاف کے ریجنل صدر چوہدری محمداشفاق نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ 12 ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے تو اس پر نیب سمیت کوئی ادارہ نوٹس لینے کو تیار نہیں بلکہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور پاکستان کے غر یب عوامی مہنگائی ‘بے روزگاری اور کر پشن جیسے مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں اگر ملک کو بچانا ہے تو کر پشن کر نیوالوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے ورنہ ملک میں مسائل حل نہیں ہوں گے ۔